غوطہ میں شامی حملہ جاری، مزید 45افراد ہلاک

دمشق،8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی غوطہ میں شامی فورسز کے حملے جاری ہیں حملوں میں مزید 45 افراد ہلاک ہو گئے تاہم مرنے والوں کی مجموعی تعداد 850 تک جا پہنچی۔غوطہ کا50 فیصد سے زائد حصہ باغیوں سے چھڑایا جاچکا ہے ، حکومت کے حامی ملیشیا کے مزید ارکان علاقے میں پہنچ گئے ہیں، شام میں30 دن کی جنگ بندی کی ناکامی پر سلامتی کونسل کا بند کمرے میں اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد کونسل کے صدر ہالینڈکے سفیر کیرل وین اوسٹیروم نے بتایا کہ شام میں لڑائی کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیاگیا، کونسل نے جنگ بندی کی قرارداد پر عمل کا مطالبہ کیا ہے ۔شام کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے ڈی مستورا نے بھی اجلاس کو بریف کیا، انہوں نے تشدد کے خاتمے اور باغیوں کے انخلا کے لیے روس سے معاہدہ کرانے کی پیشکش کی۔کونسل ارکان نے اس تجویز کی حمایت کی، روسی وزارت دفاع کا کہناہے کہ کچھ باغی محفوظ راستے کی پیش کش قبول کرنے کو تیار ہیں، تاہم باغیوں نے اس کی تردید کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT