Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / غیراسلامی طریقہ کی شادی میں خطبہ نکاح نہ پڑھانے کی مہم زور پکڑنے لگی

غیراسلامی طریقہ کی شادی میں خطبہ نکاح نہ پڑھانے کی مہم زور پکڑنے لگی

حیدرآباد ۔ 4 اپریل (سیاست نیوز) دارالعلوم دیوبند کی اہم ریاست اترپردیش میں علماء نے ایسی شادیوں میں خطبہ نکاح نہ پڑھانے کا اعلان کیا ہے جس میں گانابجانا اور دیگر غیراسلامی رسومات اختیار کئے جاتے ہیں۔ لکھنؤ کے صدر قاضی مفتی اظہرحسین نے میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہیکہ یہاں علماء نے ایسی شادیوں میں خطبہ نکاح کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے جس میں ڈی جے ، آرکیسٹرا اور دیگر غیرشرعی رسومات اختیار کی جاتی ہیں۔ ابتداء میں شادیوں میں بینڈباجے کو اسراف میں شمار کیا جانے لگا تھا لیکن اب ایسی شادیوں میں نکاح کا بائیکاٹ کرنے کی مہم زور پکڑنے لگی ہے۔ شہر حیدرآباد میں بھی اس مہم کا خیرمقدم کیا جارہا ہے اور کئی تنظیموں کی جانب سے نہ صرف ایسی شادیوں کا علماء کی جانب سے بلکہ عزیزواقارب کی جانب سے بھی بائیکاٹ کی مانگ زور پکڑ رہی ہے کیونکہ ایک جانب جہاں جہیز کی وجہ سے مسلم لڑکیاں عمر ہوجانے کے باوجود گھروں میں بیٹھی ہیں وہیں غیراسلامی نکاح کے ذریعہ ازدواجی زندگیوں سے برکتیں ختم ہورہی ہیں۔ لہٰذا عوام میں شعور بیدار ہورہا ہے اور اب حیدرآباد میں بھی ڈی جے، ناچ گانے کی شادیوں کا بائیکاٹ اپنی جڑیں مضبوط کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT