Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / غیربرانڈ والے ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی بڑھانے پر غور

غیربرانڈ والے ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی بڑھانے پر غور

نئی دہلی ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ عالمی تیل شرحوں میں نرمی کے نتیجہ میں بالکلیہ پہلی مرتبہ ڈیزل کی فروخت پر نفع ہونے لگا ہے، حکومت اس کا فائدہ اٹھانے کی غرض سے غیربرانڈ والے ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی بڑھانے پر غور کررہی ہے۔ سرکاری تیل کمپنیاں اس ہفتے سے فی لیٹر 35 پیسے کا نفع حاصل کررہی ہیں جبکہ بین الاقوامی قیمتوں میں گراوٹ میں قو

نئی دہلی ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ عالمی تیل شرحوں میں نرمی کے نتیجہ میں بالکلیہ پہلی مرتبہ ڈیزل کی فروخت پر نفع ہونے لگا ہے، حکومت اس کا فائدہ اٹھانے کی غرض سے غیربرانڈ والے ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی بڑھانے پر غور کررہی ہے۔ سرکاری تیل کمپنیاں اس ہفتے سے فی لیٹر 35 پیسے کا نفع حاصل کررہی ہیں جبکہ بین الاقوامی قیمتوں میں گراوٹ میں قوم کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایندھن پر نقصانات یا کمتر حصولیابی کو ختم کردیا ہے۔ وزارت فینانس نے آئیل منسٹری سے تحریری طور دریافت کیا ہیکہ اَن برانڈیڈ ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کے بارے میں وہ کیا رائے رکھتی ہے، وزارت فینانس کے سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی گنجائش پیدا ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT