Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / غیرت کے نام پر 3 افراد کا قتل

غیرت کے نام پر 3 افراد کا قتل

مظفر نگر ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : غیرت کے نام پر قتل کے علحدہ علحدہ واقعات میں 3 افراد بشمول ایک لڑکی کو مار دیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ جمعہ کے دن ایک جوڑے کو گلا دبا کر ماردیا گیا ۔ جب لڑکی کے خاندان نے انہیں یکجا دیکھا ۔ پولیس نے بتایا کہ رچنا کے خاندان نے اپنے ہی مکان میں مایانک اور ارنا کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ لڑکی کے والد اور بھائی کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دیگر مفرور ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔ دوسرے واقعہ میں ایک 22 سالہ نوجوان کو ایک لڑکی کے ساتھ معاشقہ پر ہلاک کردیا گیا ۔ لڑکی کے خاندان نے مرسیلم کو چاقو گھونپ کر ماردیا ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ایک کیس درج کرلیا ہے جو کہ مفرور بتایا جاتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT