Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / غیرجانبدار تحریک کے اجلاس میں ہندوستان کا فلسطینی کاز کی تائید کا اعادہ، سشما سوراج کی تقریر

غیرجانبدار تحریک کے اجلاس میں ہندوستان کا فلسطینی کاز کی تائید کا اعادہ، سشما سوراج کی تقریر

نیویارک۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج فلسطینی کاز کی تائید کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند ، فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور اس وابستگی کی اہمیت کبھی کم نہیں ہوگی۔ غیرجانبدار تحریک کے وزارتی سطح کے اجلاس میں جو فلسطین کے موضوع پر نیویارک میں منعقد ہوا ہے، خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ہند سشما سوراج نے کہا کہ فلسطینی کاز کی تائید ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اور فلسطینی کاز کی تائید تاریخی حیثیت رکھتی ہے اور ہندوستان کی آزادی کیساتھ ہی ہندوستان نے فلسطینی کاز کی تائید کو اپنی خارجہ پالیسی کی بنیاد بنایا تھا۔ غیرجانبدار تحریک کمیٹی ہمیشہ ہندوستان کو خصوصی مقام دیتی رہی ہے ۔ 1983ء میں اس کے قیام کے وقت ہندوستان اس کا صدرنشین تھا۔ سشما سوراج نے کہا کہ فلسطینی کاز کیساتھ ہماری یکجہتی اور فلسطینی عوام کی تائید کی اہمیت کبھی کم نہیں ہوسکتی۔ وزیراعظم مودی کے جولائی میں دورۂ اسرائیل کے بارے میں کہا کہ یہ اس علاقہ میں پائیدار امن قائم کرنے کی کوشش کا ایک حصہ تھا۔

TOPPOPULARRECENT