Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / غیرحاضر ٹیچر کے خلاف ڈی ای او کا اظہار برہمی

غیرحاضر ٹیچر کے خلاف ڈی ای او کا اظہار برہمی

محبوب نگر ۔21جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر محبوب نگر مسٹرراجیش نے منگل کے دن جانم پیٹ‘ منڈل اڈاکل کے اپر پرائمری اسکول کا دورہ کیا ‘ وہ ٹھیک صبح 9 بجے معائنہ کیلئے پہنچے اور پریئر میں غیر حاضر ٹیچرس پر شدید برہمی ظاہر کی ۔ انہوں نے مضمون واری طلبہ کے تعلیمی معیار سے واقفیت حاصل کی اور افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ س

محبوب نگر ۔21جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر محبوب نگر مسٹرراجیش نے منگل کے دن جانم پیٹ‘ منڈل اڈاکل کے اپر پرائمری اسکول کا دورہ کیا ‘ وہ ٹھیک صبح 9 بجے معائنہ کیلئے پہنچے اور پریئر میں غیر حاضر ٹیچرس پر شدید برہمی ظاہر کی ۔ انہوں نے مضمون واری طلبہ کے تعلیمی معیار سے واقفیت حاصل کی اور افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سماجی علم میں بچے کافی کمزور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شکایات وصول ہورہی ہیں کہ اسکول نظام العمل کے مطابق نہیں چلایا جارہا ہے ۔ ڈی ای او جب ایک کلاس روم میں داخل ہوئے تو سیل فون بج رہا تھا جو کہ ایک ٹیچر کے پاس تھا ۔ انہوں نے سیل فون ساتھ نہ رکھنے کی ہدایت کی خلاف ورزی پر ٹیچر کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی ۔ انہوں نے ہیڈ ماسٹر کو پابند کیا کہ مضمون واری تعلیمی معیار پر رپورٹ تیار کرتے ہوئے اندرون سہ یوم روانہ کی جائے ۔ ٹیچرس کو پریئر میں موجود رہنے اور اسکول کے اوقات میں سیل فون ساتھ نہ رکھنے کی ہدایات دی جائیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT