Monday , June 25 2018
Home / دنیا / غیرقانونی تارکین وطن اور سراغوںمیں شراکت داری کے ہند۔برطانیہ معاہدے

غیرقانونی تارکین وطن اور سراغوںمیں شراکت داری کے ہند۔برطانیہ معاہدے

لندن ۔ 14جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور برطانیہ نے دو معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جن کے مطابق برطانیہ میں مقیم غیرقانونی ہندوستانی تارکین وطن کو ہندوستان کے حوالے کردیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں مجرمانہ ریکارڈس اور سراغوں اور باہم شراکت داری کی جائے گی ۔ یہ تبدیلی ہندوستان کی جانب سے برطانیہ سے وجئے ملیا کی حوالگی میں مدد دینے کی درخواست کے بعد پیش آئی ہے ۔ مفاہمت کی یادداشتوں پر برطانیہ کے وزیر ترک وطن کیرولین نوکس اور ہندوستان کے وزیر داخلی اُمور کرن رجیجو نے دستخط کئے ہیں ۔ نئے معاہدے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی کی اور قریبی تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں ۔ مجرمانہ ریکارڈ ز کے باہم تبادلے کی یادداشت مفاہمت کے تحت دونوں ممالک کی محکمہ صیانت و مواصلات ‘ معلومات ‘ نشانات انگشت اور سراغوں کا باہم تبادلہ کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT