Monday , October 15 2018
Home / دنیا / غیرقانونی طور پر آسٹریلیا جانے کی کوشش ناکام، 22 افراد گرفتار

غیرقانونی طور پر آسٹریلیا جانے کی کوشش ناکام، 22 افراد گرفتار

کولمبو ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی پولیس کے مطابق ایسے 22 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو بذریعہ کشتی غیرقانونی طور پر آسٹریلیا جانے کی کوشش کررہے تھے۔ پولیس ترجمان رووان گناسیکرا نے بتایاکہ خفیہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس فوری حرکت میں آگئی جو ساحلی مستقر پٹالام سے فراہم کی گئی تھی جو کولمبو سے 120 کیلو میٹر شمال میں واقع ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سری لنکائی اور آسٹریلیائی حکام باہم تعاون کررہے ہیں جبکہ 2013ء سے بذریعہ کشتی کوئی بھی سری لنکائی شہری پناہ حاصل کرنے کی غرض سے آسٹریلیا نہیں پہنچ سکا لیکن دوسری طرف سری لنکائی، ایرانی اور افغان شہریوں کی کثیر تعداد ان 2000 لوگوں میں شامل ہے جو پناہ کی تلاش میں جزیرہ پیسیفک کے ممالک ناؤرو اور پاپوانیوگنی میں سکونت پذیر ہیں جبکہ آسٹریلیا ان ممالک کو پناہ کی تلاش میں آنے والے افراد کے قیام و طعام کیلئے خطیر رقومات دیتا ہے لیکن کسی کو بھی اسٹریلیا میں بازآباد کرنے سے انکار کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT