Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / غیرقانونی طور پر ڈرون اڑانے والے دو بیرونی صحافیوں کو جیل

غیرقانونی طور پر ڈرون اڑانے والے دو بیرونی صحافیوں کو جیل

ینگون ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کی ایک عدالت نے بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے دو صحافیوں کو پارلیمنٹ کی عمارت کے اوپر غیرقانونی طریقہ سے ڈرون اڑانے پر فی کس دو ماہ کی سزائے قید سنائی ہے۔ سنگاپور کے شہری لاؤہان منیگ اور ملائشیا کے شہری موک چوائے لین ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹی وی کی جانب سے فرائض تفویض کئے جانے کے بعد یہاں مقیم تھے۔ انہیں 27 اکٹوبر کو گرفتارکیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد ان کے مقامی مترجم آنگ نائنگ سو اور ڈرائیور لاتین کو بھی فی کس دو ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ہے جبکہ اس معاملہ کی مزید سماعت کیلئے عدالت نے 16 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ دوسری طرف ایک مقامی اخبار نے یہ خبر شائع کی تھی کہ صحافی پارلیمٹ اور اطراف و اکناف میں واقع پگوڈوں (بودھ مندر) کی تصاویر لینا چاہتے تھے جس کیلئے انہوں نے غیرقانونی طور پر ڈرون کا استعمال کیا تاہم اسی وقت سیکوریٹی گارڈس نے انہیں دیکھ لیا اور متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔

TOPPOPULARRECENT