Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / غیرقانونی فنڈنگ، نیکولس سرکوزی پر فردِ جرم

غیرقانونی فنڈنگ، نیکولس سرکوزی پر فردِ جرم

پیرس۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پیرس میں فرانسیسی اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر نیکولس سرکوزی کو 2012ء میں اپنی انتخابی مہم کے لیے غیرقانونی فنڈنگ پر باقاعدہ ملزم ٹھہرا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل تحقیقاتی جج نے پورے دن سرکوزی سے اس شبہ میں پوچھ گچھ جاری رکھی کہ سابق صدر نے 2.25 کروڑ یورو کی مقررہ حد سے تجاوز پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنی مہم کے کھاتوں میں ہیرا پھیری کی۔ اٹارنی جنرل کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ قدامت پسند ’’ری پبلیکن پارٹی‘‘ کے سربراہ کے تحقیقاتی جج کے سامنے پیش ہونے کے بعد ان پر ’’اپنی انتخابی مہم کے لیے بطور امیدوار اخراجات کی قانونی حد سے تجاوز کرتے ہوئے غیرقانونی فنڈنگ کے حصول‘‘ کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ بیان کے مطابق سرکوزی پر جعلی دستاویزات کے استعمال اور اعتماد کی خلاف ورزی کے بھی الزامات ہیں۔ فرانس کے 61 سالہ سابق صدر نیکولس سرکوزی کو اپنے صدارتی دور سے متعلق متعدد معاملات کا سامنا ہے۔ جولائی 2014 میں ان پر ایک بڑے جج سے خفیہ معلومات حاصل کرنے کے کوشش کے سلسلے میں بدعنوانی اور اپنے رسوخ کے ناجائز استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا۔
سعودی عرب کی جانب سے داعش کیخلاف فضائی حملوں کا آغاز
ریاض۔17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے امریکی اتحاد میں داعش کے خلاف فضائی حملوں کا آغاز کردیا۔ پینٹاگن کے ترجمان پیٹر کْک نے بتایا کہ سعودی طیاروں نے گزشتہ ہفتہ امریکی اتحاد کے تحت داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں حصہ لیا تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ سعودی طیاروں نے کیا اور کہاں کارروائی کی؟ ترجمان کہنا تھا کہ سعودی عرب گزشتہ چند دنوں سے داعش کے خلاف کارروائیوں کے لیے پْرعزم نظر آرہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT