Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / غیرقانونی مہلک ہتھیار رکھنے کا الزام

غیرقانونی مہلک ہتھیار رکھنے کا الزام

ایک شخص گرفتار‘ ڈی سی پی ٹاسک فورس کا بیان

ایک شخص گرفتار‘ ڈی سی پی ٹاسک فورس کا بیان

حیدرآباد۔30مارچ ( سیاست نیوز) غیرقانونی طور پر مہلک ہتھیار رکھنے کے الزام میں کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے مبارک بن عبداللہ بن سالمن عرف مبارک کوگرفتار کرلیا ۔ اڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر لمباریڈی نے بتایا کہ مبارک بن عبداللہ راجندر نگر اور پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے اقدام قتل و جبراً وصولی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہے ۔ اپنے حریف احمد سعدی روڈی شیٹر چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن اور علی سعدی سے جان کو خطرہ محسوس کرتے ہوئے شاہین نگر علاقہ میں ایک لوہار سے مہلک ہتھیار (درانتی) خریدی اور اپنے پاس رکھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حریف گروپ کے حملے کے خوف سے وہ ہمیشہ اپنے ساتھ مہلک ہتھیار رکھا کرتا تھا۔ ٹاسک فورس نے مبارک کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے ہتھیار برآمد کرلیا اور مزید کارروائی کیلئے کنچن باغ پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT