Tuesday , January 16 2018
Home / عرب دنیا / غیرقانونی 98 ہزارعازمین حج کی بیدخلی

غیرقانونی 98 ہزارعازمین حج کی بیدخلی

ریاض ، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے سکیورٹی حکام نے غیرقانونی طریقے سے بیرون اور اندرون ملک سے حج کیلئے مشاعرِ مقدسہ پہنچنے والے 98 ہزار افراد کو واپس کر دیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض کے سکیورٹی جنرل کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے غیرقانونی طورپر مشاعر میں پہنچنے والی 25 ہزار 216 کاروں اور دیگر گاڑ

ریاض ، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے سکیورٹی حکام نے غیرقانونی طریقے سے بیرون اور اندرون ملک سے حج کیلئے مشاعرِ مقدسہ پہنچنے والے 98 ہزار افراد کو واپس کر دیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض کے سکیورٹی جنرل کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے غیرقانونی طورپر مشاعر میں پہنچنے والی 25 ہزار 216 کاروں اور دیگر گاڑیوں کو روک کر اُنہیں واپس کر دیا جبکہ مشاعر مقدسہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 85 کاروں کو سکیورٹی مراکز میں بند کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایام حج کے موقع پر حجاج کرام کی نگرانی، ان کی دیکھ بھال اور انہیں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے چوکس ہیں۔ اس ضمن میں کسی بھی غیرقانونی نقل وحرکت پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ حجاج کرام کی سہولت کیلئے مسجد حرام کے آس پاس 2602 کاروں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ بالخصوص حرمین کو ملانے والی شاہراؤں پر ٹریفک رواں رکھنے کیلئے بھی بھرپورانتظامات کئے گئے ہیں۔ ایمرجنسی پولیس اور ایمبولینس سرویسز بھی عازمین حج کی سہولیات کیلئے ہمہ وقت مصروف ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 15 ذیقعدہ کے بعد سے اب تک مکہ مکرمہ میں 1249 کاروں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غیرقانونی پارکنگ کے باعث بند کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT