غیرمستحقین کے منظورہ وظائف منسوخ کرنے حکومت کا فیصلہ

کریم نگر ۔19ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آسرا اسکیم کے تحت غیر مستحقین کو منظورہ وظائف آنے والے ماہ سے منسوخ کردیئے جانے کا حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس سلسلہ میں احکامات کی اجرائی عمل میں آچکی ہے ۔ فوت شدہ ‘ مستقل طور پر کسی اور مقام کو منتقل ہوجانے والے ‘ ایک ہی مکان میں دونوں کیلئے عمر رسیدہ وظیفہ ہو تو ایک کا رد کردیا جائے گا ۔ آئندہ

کریم نگر ۔19ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آسرا اسکیم کے تحت غیر مستحقین کو منظورہ وظائف آنے والے ماہ سے منسوخ کردیئے جانے کا حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس سلسلہ میں احکامات کی اجرائی عمل میں آچکی ہے ۔ فوت شدہ ‘ مستقل طور پر کسی اور مقام کو منتقل ہوجانے والے ‘ ایک ہی مکان میں دونوں کیلئے عمر رسیدہ وظیفہ ہو تو ایک کا رد کردیا جائے گا ۔ آئندہ ماہ اس طرح کوئی نام نہ ہونا چاہیئے ‘ احکامات جاری ہوچکے ہیں ۔ اس ماہ کی 20تاریخ تک وظیفہ جات کی منظوری پروگرام پورا کردیا جائے اور فہرست حوالے کردی جائے ۔ کوئی اور مستحق ہو تو اسے ائندہ ماہ شامل کردیا جائے ۔ میونسپل کمشنرس ‘ ایم پی ڈی اوز کو کلکٹر احکامات دے چکے ہیں ۔ ہرماہ یکم تا 7 تاریخ وظیفہ کی رقم مستحق کے حوالے کرنے کا سختی سے حکم دیا ہے ۔تاحال منظورہ وظیفہ جات کی تفصیل کے مطابق بگڑاپلی‘ کوڈمیال ‘میڈپلی ‘ کورٹلہ ‘کتھلاپور ‘ رمڑگ‘ گنگا دھرا ‘ حسن آباد ‘ ایلکاترتی ‘تماپور ‘ کملاپور‘ کریم نگر ‘ پداپلی ‘ جولاپلی ‘ کوناراؤ پیٹ ‘ مستاباد‘ سرسلہ ‘ ویملواڑہ ‘ ایلاریڈی پیٹ منڈلوں میں سابق میں منظورہ تعداد سے زائد منظور ہوچکے ہیں ۔ جملہ 6180 وظیفہ یابوں کا اضافہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ ان منڈلوں میں جاکر جانچ کا حکم دیا گیا ہے ۔ حسن آباد ‘ جمی کنٹہ ‘ ویملواڑہ نگر پنچایتوں سرسلہ میونسپل میں سابق سے 1349 وظیفہ یابوں کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ اس میںبھی جانچ شروع ہوچکی ہے ۔ غیر مستحق ہوں تو آئندہ ماہ ان کا نام نکال دیا جائے گا ۔ غیر مستحق کو مستحق قرار دیا جائے تو قانونی کارروائی کی جائے گی کلکٹر نے انتباہ دیا ۔وظیفہ جات کی تقسیم میں تساہلی برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ‘تاہم اس سلسلہ کے الزام میں حسن آباد‘ رام گنڈم کمشنروں کو سرینڈر کردیا گیا ہے ۔گولاپلی ایم پی ڈی او کو سسپینڈ کردیا گیا ۔ گنگا دھرا ‘دھرم پوری ‘ اودیلا ایم پی ڈی اوز کو وجہ نمائی نوٹس دی جاچکی ہے ۔ چارج میمو دیا جاچکا ہے ۔ پیر کو ضلع بھر میں 5لاکھ 56 ہزار افراد وظیفہ کیلئے درخواست دے چکے ہیں تاحال 341358 معمرین ‘ بیوائیں ‘ بنکر ‘ تاسندے ‘ معذورین کو منظوری ہوچکی ہے ۔ مزید کچھ اور درخواستیں جانچ کے مراحل میں سے تاحال حاصل شدہ درخواستوں کی جانچ 20تاریخ تک پوری کرلینے اور 20تک منظورہ افراد کو اکٹوبر ‘ نومبر دو ماہ کا وظیفہ دیا جارہا ہے اور کچھ بچے ہوئے ہوں تو اگلے ماہ منظوری دینے کا حکم دیا ہے ۔ تاحال جن کے نام شامل ہیں 27تک ان کی تفصیلات آن لائن کردینے کا حکم دیا گیا ۔ ایک بھی نااہل غیر مستحق کو وظیفہ منظور نہ ہو ‘ اگر ہوچکا ہو تو نام کاٹ دیا جائے گا ۔ احتجاج کررہے معذورین کے وظیفہ جات کی منظوری کیلئے ان کو معذوری سرٹیفیکٹ کا لزوم قرار دینے پر کیمپ منظم کرنے پر 11531 معذورین حاضر ہوئے ۔ اس میں 6271 کو غیر مستحق قرار دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT