Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / غیرمعینہ بند کا 40 واں دن ، ڈی جی پی کا مجوزہ دورہ

غیرمعینہ بند کا 40 واں دن ، ڈی جی پی کا مجوزہ دورہ

دارجلنگ ( مغربی بنگال ) ۔ 24 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈائرکٹر جنرل پولیس اور پولیس کے دیگر سینئر عہدیدار آج دارجلنگ کا دورہ کریں گے تاکہ پہاڑی علاقہ میں نظم و ضبط کی صورتحال کا تخمینہ کیا جاسکے ، کیونکہ گورکھا جن مکتی مورچہ کے زیراہتمام غیرمعینہ مدت کے بند کا آج چالیسواں دن ہے ۔ دارجلنگ میں صورتحال کشیدہ ہے ، لیکن کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ تشدد یا آتشزنی کے واقعات کی کل رات اطلاع ملی تھی ۔ مغربی بنگال کے ڈی جی پی سوربھ جیت کور پرکائستھ نے اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر انوج شرما اور دیگر سینئر پولیس عہدیداروں کے ساتھ دارجلنگ کا دورہ کریں گی ۔ ضلعی پولیس عہدیداروں اور انتظامی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گی۔ پولیس اور فوج دارجلنگ ہلز کی سڑکوں پر گشت کررہی ہے اور داخلے اور اخراج کے ہر مقام پر گہری نگرانی رکھی جارہی ہے ۔ دواؤں کی دوکانوں کے سوائے باقی تمام دوکانیں ، ریسٹورنٹس ، ہوٹلیں، اسکولس اور کالجس بند ہیں۔ مورچہ نے ہلز میں علحدہ ریاست گورکھا لینڈ کے مطالبے کی بنیاد پر کئی جلوس نکالنے کا پروگرام بنایا ہے ۔ صبح بعض سیاسی پارٹی کارکن جو روایتی نیپالی لباس میں تھے جلوسوں میں شریک ہوئے ۔ وہ گورکھا لینڈ کی تائید میں نعرہ بازی کرتے سنے گئے ۔ غذائی سربراہی بری طرح متاثر ہے ۔ مورچہ کے کارکن اور این جی اوز پہاڑی علاقوں میں مقامی افراد کو غذاء تقسیم کررہے ہیں ۔

 

TOPPOPULARRECENT