Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / غیرمنقسم آندھراپردیش میں ہی انتخابات

غیرمنقسم آندھراپردیش میں ہی انتخابات

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کا انعقاد ایک غیرمنقسم ریاست کے تحت عمل میں آئے گا۔ 2 جون کو تلنگانہ کے قیام کے بعد منتخب امیدوار ازخود اپنے متعلقہ ریاستوں کے نمائندہ متصور ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت نے وضاحت کی کہ نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے یوم تاسیس کے اعلان کا انتظار کئ

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کا انعقاد ایک غیرمنقسم ریاست کے تحت عمل میں آئے گا۔ 2 جون کو تلنگانہ کے قیام کے بعد منتخب امیدوار ازخود اپنے متعلقہ ریاستوں کے نمائندہ متصور ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت نے وضاحت کی کہ نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے یوم تاسیس کے اعلان کا انتظار کئے بغیر عام انتخابات لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کیلئے موجودہ حالت میں ہی ہوں گے۔ ریاست کی تقسیم کا عمل پورا ہونے کے بعد لوک سبھا اور اسمبلی حلقے ان کی متعلقہ ریاستوں کو چلے جائیں گے۔ اگر کسی حلقہ کا منتخب رکن اسمبلی جو آج غیرمنقسم آندھراپردیش کا حصہ ہے اگر نئی ریاست کے قیام کے وقت وہ تلنگانہ کا حصہ ہوگا، اسے ازخود تلنگانہ لیجسلیٹیو اسمبلی کارکن متصور کیا جائے گا۔ یہ انتخابات ایسے ہوں گے کہ تلنگانہ کے حلقوں کیلئے 30 اپریل کو پولنگ ہوگی اور سیما۔ آندھرا علاقہ میں 7 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تلنگانہ میں 17 پارلیمانی حلقے ہوں گے اور سیما آندھرا میں 25 حلقے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT