Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / غیرمنقسم آندھرا پردیش میں ہیلتھ انشورنس پریمیم کلکشن سب سے کم

غیرمنقسم آندھرا پردیش میں ہیلتھ انشورنس پریمیم کلکشن سب سے کم

حیدرآباد۔ 25 ڈسمبر (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش ایک ایسی واحد ریاست تھی جہاں سال 2012-13ء میں ہیلتھ انشورنس پریمیم کلیکشن میں 13 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔ صنعتی ادارے اسوچام نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا۔ بتایا گیا کہ پیشرو آندھرا پردیش ریاست میں ہیلتھ انشورنس پریمیم کے طور پر جو رقم اکٹھا کی گئی اس میں 13 فیصد سے بھی زیادہ کمی واقع ہوئی۔ سال 2009-10ء میں پریمیم کلیکشن 800 کروڑ روپئے تھا جبکہ 2012-13ء میں صرف 695 کروڑ روپئے جمع کئے گئے۔ مہاراشٹرا کلیکشن کے معاملے میں سرفہرست رہا جہاں سال 2012-13ء میں 4,370 کروڑ روپئے سے زائد پریمیم جمع کیا گیا۔ ہندوستان میں مجموعی طور پر ہیلتھ انشورنس پریمیم کلیکشن میں 88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے جو 15,000 کروڑ روپئے سے زائد رہا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT