Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / غیر آباد مسجد قطب شاہی جلیل گوڑہ کی بے حرمتی

غیر آباد مسجد قطب شاہی جلیل گوڑہ کی بے حرمتی

وقف بورڈ کی پہلوتہی مسجد کو نقصان پہونچاسکتی ہے ، دکن وقف پراپرٹیز سوسائٹی کا دورہ

وقف بورڈ کی پہلوتہی مسجد کو نقصان پہونچاسکتی ہے ، دکن وقف پراپرٹیز سوسائٹی کا دورہ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( راست ) : جلیل گوڑہ گائتری نگر رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کی قدیم مسجد قطب شاہی جو غیر آباد مسجد ہے اس کی بے حرمتی کے خلاف دکن وقف پراپرٹیز پروٹیکشن سوسائٹی و وقف بورڈ کے ذمہ داروں نے دورہ کیا ۔ سوسائٹی کی نمائندگی پر وقف بورڈ کی جانب ایک ٹیم نے روانہ ہوئی قدیم مسجد جس کے اطراف پلاٹنگ اور گھروں کی تعمیر ہوچکی ہے اس طرح وقف بورڈ کی جانب سے تساہل و خاموشی کی وجہ سے مسجد کو مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ جس میں کچرا اور تعمیری ملبہ ڈالا جارہا ہے جب کہ سوسائٹی 2008 سے مسلسل وقف بورڈ کو مسجد کی بے حرمتی کے خلاف نمائندگی کرتی رہی لیکن وقف بورڈ کے مسلسل تساہل کی وجہ سے جلیل گوڑہ مسجد کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اور سابق میں اس سلسلہ میں وقف بورڈ کی جانب سے ٹاسک فورس کی ٹیم محمد عبدالقدوس پروٹیکشن آفیسر کی قیادت میں تفصیلی معائنہ کر کے اپنی رپورٹ بھی وقف بورڈ میں داخل کی تھی ۔ لیکن اس کے باوجود بھی وقف بورڈ مسلسل مسجد کی بے حرمتی کے سدباب سے قاصر ہے ۔ دکن وقف پراپرٹیز پروٹیکشن کی جانب سے جناب عثمان بن محمد الہاجری ، جناب سید کریم الدین شکیل ایڈوکیٹ ، جناب مقبول بن عبداللہ الہاجری ، محمد حبیب ، محمد عنایت اللہ شریف ، عبداللہ بن عمر باحمید ، محمد غوث ، چاند بھائی ، محمد بن عثمان الہاجری ، نے وقف بورڈ کے عہدیداروں کو تفصیلی دورہ کروایا اور سوسائٹی نے اسپیشل آفیسر وقف بورڈ سے پر زور اپیل کی کہ وہ مسجد کے تحفظ کے لیے جلد از جلد اقدامات کرتے ہوئے مسجد کے اطراف باونڈری وال کی تعمیر کروا کر مسجد کا تحفظ کریں تاکہ جلد از جلد اس مسجد کو آباد کرنے کے اقدامات کئے جاسکیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT