Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غیر انسانی سرمایہ دارانہ نظام کے منفی نقصانات

غیر انسانی سرمایہ دارانہ نظام کے منفی نقصانات

گجویل میں ریاستی وزیر ہریش راؤ کے ہاتھوں خدمت بینک کا افتتاح
گجویل۔/18اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر گجویل کے عیدگاہ میدان کے قریب وزیر بھاری آبپاشی مسٹر ہریش راؤ کے ہاتھوں خدمت بینک کی 17ویں شاخ کا افتتاح عمل میں آیا۔ قبل از افتتاح مستقر گجویل کے عید گاہ میدان میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت خدمت بینک کے صدر محمد عبدالقادر نے کی۔ اس پروگرام سے جنرل سکریٹری جماعت اسلامی تلنگانہ نے مخاطب کرتے ہوکر جمیع مسلمانان گجویل نے کہا کہ سود سے پاک معاشی نظام کو اپنانا ہی ہر مسلمان کا فریضہ ہے۔ آج دنیا ایک معاشی اور مالیاتی بحران سے دوچار ہے کیونکہ آج کا منفی سوچ اور مادہ پرست انسان کم وقفہ میں زیادہ سے زیادہ دولت کمانے کی خاطر جدید طریقہ کار کو اپناتے ہوئے سود اور دھوکہ دہی کے علاوہ غیر شرعی طریقہ کار اپناتے ہوئے دولت بٹورنے میں مصروف ہے جو افسوسناک بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس غیر فطری اور غیر انسانی سرمایہ دارانہ نظام کے منفی اثرات و نتائج سامنے آرہے ہیں جس کی بناء آج ملک بھر میں 70 فیصد عوام خط غربت کے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہونے کے علاوہ دو وقت کی روٹی کیلئے اپنی جان کی بازی لگانے کے علاوہ مقروض ہوکر خودکشی کررہے ہیں۔ چنانچہ اس سود کی لعنت سے دور ایک پاک وشفاف سماج تعمیر کرنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے اور کسب حلال کے ذریعہ اپنے خاندان کی پرورش کرنا ضروری ہے۔ اس پروگرام سے وزیر بھاری آبپاشی مسٹر ہریش راؤ نے مخاطب ہوکر کہا کہ ایسے بلاسودی کاروبار کرنے والے بینکوں کا قیام قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بینک سے عوام بالخصوص مسلمانوں کی پسماندگی دور ہوگی۔ مسٹر فاروق حسین ایم ایل سی نے شرکاء سے مخاطب ہوکر کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی ترقی کیلئے کمربستہ ہوکر کام کررہے ہیں۔ اس پروگرام سے میدک ایم پی پربھاکر ریڈی نے بھی خطاب کیا۔ اس پروگرام میں عبدالجبار صدیقی، محمد اعظم علی، وحیدداد خان، محمد فخرالدین بخاری، ایم جی انور کے علاوہ ذمہ داران خدمت بینک موجود تھے۔ اس پروگرام کی نظامت کے فرائض صدر خدمت بینک محمد عبدالقادر نے کی۔

 

TOPPOPULARRECENT