Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غیر تجدید توانائی کے فروغ میں میدک کو دوسرا مقام

غیر تجدید توانائی کے فروغ میں میدک کو دوسرا مقام

میدک۔/25جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے ملک میں سولار برقی پلانٹس کے ذریعہ غیر تجدیدی توانائی کے فروغ کے سلسلہ میں جاری اقدامات پر ٹھوس اقدامات کئے جانے پر ملک میں ضلع میدک کو دوسرا مقام حاصل ہوا۔ چنانچہ سال 2015-16 کے دوران اس امر سے متعلق بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ضلع میدک کی موجودہ کلکٹر محترمہ ایم بھارتی ہولیکری کو دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مرکزی وزیر توانائی مسٹر پیوش گوئل نے انہیں ایوارڈ سے نوازا۔

گریٹر ورنگل کا 2 فبروری کو اجلاس
ورنگل۔/25جنوری ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گریٹر منگل میونسپل کارپوریشن کونسل اجلاس 2فبروری کو منعقد ہوگا۔ میونسپل کارپوریشن کے تحت آنے والے تمام شعبہ جات کے عہدیدار اجلاس کی تیاریوں میں لگے ہویء ہیں۔ طویل عرصہ کے بعد کارپوریشن کونسل اجلاس منعقد ہورہا ہے۔ کارپوریشن میں اپوزیشن کانگریس پارٹی ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ کی منظوری اور اپوزیشن کارپوریٹرس کو نظرانداز کرنے کو لیکر اجلاس میں سوال اٹھایا جائے ۔ بلدیہ ٹیکس میں اضافہ سے عوام پریشان ہیں۔ اس ضمن میں کئی گھروں کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔ بلدیہ کی جانب سے اچانک نوٹس دیئے جانے سے عوام پریشان ہیں۔ کارپوریشن عہدیداروں اور کارپوریٹرس میں عدم تال میل پر بھی گرما گرم بحث ہونے کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT