Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / غیر حاضر عہدیداروں کے خلاف تادیبی کارروائی

غیر حاضر عہدیداروں کے خلاف تادیبی کارروائی

عادل آباد ۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کی جانب سے وصول کی جانے والی درخواستوں کی وصولی کے موقع پر مستقر عادل آباد کے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں R&B ایس سی کی عدم موجودگی پر ضلع کلکٹر مسٹر احمد بابو نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ہر عہدیدار کو اس اجلاس میں حاضر رہے جہاں ایک طرف پابند کیا وہیں دوسری طرف ڈی آر او مسٹر ایس ایس راج کو اس ا جلا

عادل آباد ۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کی جانب سے وصول کی جانے والی درخواستوں کی وصولی کے موقع پر مستقر عادل آباد کے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں R&B ایس سی کی عدم موجودگی پر ضلع کلکٹر مسٹر احمد بابو نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ہر عہدیدار کو اس اجلاس میں حاضر رہے جہاں ایک طرف پابند کیا وہیں دوسری طرف ڈی آر او مسٹر ایس ایس راج کو اس ا جلاس میں عہدیداروں کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی خواہش کی۔ ہر ہفتہ (پیر کے دن) پابندی سے عوامی مسائل کو سماعت کرتے ہوئے ان کی یکسوئی کرنے ضلع کلکٹر کے اقدام کے پیش نظر اس موقع پر بھی حسب روایت مرد و حواتین کی کثیر تعداد قطار میں ٹھہرے ہوئے سلسلہ وار اپنی درخواستیں پیش کر رہے تھے جبکہ گزشتہ ہفتہ تقریباً تین سو درخواستوں کو حاصل کیا گیا تھا ۔

درخواست گزاروں کی سہولت کے پیش نظر جاریہ سال کے آغاز پر ہی چھ عدد کمپیوٹرس تنصیب کرتے ہوئے آن لائین مذہبی شادیاں انجام دینے والے دس جوڑوں کو حکومت کی جکانب سے امدادی رقم کے چیک ضلع کلکٹر مسٹر احمد بابو نے فراہم کئے اس موقع پر ضلع کلکٹر نے امدادی رقم کو بین مذہبی شادی کردہ لڑکیوں کے نام پر بینک میں فکس ڈپازٹ کرنے کا مشورہ دیا ۔ بین مذہبی شادیوں کے دس جوڑوں میں مسٹر محمد نظام دسنگیتا بھی کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں موجود تھے اور کلکٹر کی جانب سے فراہم کردہ چیک کو قبول کیا ۔

TOPPOPULARRECENT