Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / غیر حاضر مدرس کو دوبارہ خدمات لینے سے انکار

غیر حاضر مدرس کو دوبارہ خدمات لینے سے انکار

گمبھی راؤ پیٹ /21 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم گمبھی راؤ پیٹ میں غیر حاضر ریاضی مدرس کو دوبارہ مدرسہ میں لینے سے انکار کرنے کی تعلیمی کمیٹی مدرسہ ہذا کے صدر محمد احمد نے صدر مدرس سے خواہش کی ۔ صدر تعلیمی کمیٹی محمد احمد نے آج مقامی اخباری نمائندوں سے کہا کہ مدرسہ ہذا میں خدمت گذار اسکول اسسٹنٹ ریاض گذشتہ

گمبھی راؤ پیٹ /21 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم گمبھی راؤ پیٹ میں غیر حاضر ریاضی مدرس کو دوبارہ مدرسہ میں لینے سے انکار کرنے کی تعلیمی کمیٹی مدرسہ ہذا کے صدر محمد احمد نے صدر مدرس سے خواہش کی ۔ صدر تعلیمی کمیٹی محمد احمد نے آج مقامی اخباری نمائندوں سے کہا کہ مدرسہ ہذا میں خدمت گذار اسکول اسسٹنٹ ریاض گذشتہ سال سے غیر حاضر رہنے کی وجہ بچوں کا تعلیمی نقصان ہوا ہے ۔ محمد احمد نیکہا کہ چند ماہ قبل بھی ریاض کے مدرس طویل غیر حاضری کے بعد دوبارہ مدرسہ میں رجوع بکار ہونے کی کوشش کی تھی لیکن تعلیمی کمیٹی اور مقامی گرام پنچایت کی جانب سے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے اس ریاضی کے مدرس کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس روانہ کردیا تھا لیکن اب پھر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کی جانب سے کمشنر آف اسکول ایجوکیشن کے مراسلہ کے احکامات کے تحت دوبارہ اسکول روانہ کردئے جانے کی بات کا علم ہوا ۔ جس پر صدر تعلیمی کمیٹی محمد احمد نے اظہار افسوس کیا اور کہاکہ دوبارہ ریاضی کے اس مدرسہ کو مدرسہ میں رجوع کرلینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ احمد نے کہا کہ ریاضی کے مدرسہ کی مسلسل غیر حاضری پر خانگی مدرس کا انتظام کرتے ہوئے طلباء کو تعلیم دینے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ احمد نے کہا کہ اگر دوبارہ ریاضی کے اس مدرس کو رجوع کرنے پر پھر وہی کہانی دہوارئی جائے گی ۔ پھر سے وہ ڈیوٹسی سے غائب ہوجائیں گے اور طلباء کا تعلیمی نقصان ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT