Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / غیر سماجی عناصر کے خلاف مہم 30 مشتبہ افراد گرفتار

غیر سماجی عناصر کے خلاف مہم 30 مشتبہ افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /13 مئی (سیاست نیوز) غیر سماجی عناصر کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت عابڈس پولیس نے 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس عابڈس مسٹر راگھویندرا ریڈی نے بتایا کہ عابڈس پولیس اسٹیشن حدود میں سڑکوں پر آوارہ گردی اور خانہ بدوش افراد کو حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں پر ان کے انگلیوں کے نشانات نمونے حاصل کئے گئے تاکہ ان کے ان کا مجرمانہ پس منظر کا پتہ لگایا جاسکے ۔ عابڈس پولیس کی خصوصی ٹیموں نے آج صبح یہ خصوصی مہم کے تحت عابڈس کے مختلف مقامات پر مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT