Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غیر ضروری آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کی گرفتاری بطور احتجاج جگتیال میں تمام خانگی ہاسٹلس بند

غیر ضروری آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کی گرفتاری بطور احتجاج جگتیال میں تمام خانگی ہاسٹلس بند

جگتیال /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مریضوں کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹرس کی اب پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔ انسانی زندگیوں سے کھلواڑ کرتے ہوئے معمولی پیٹ کے درد کو اپینڈکس بتاتے ہوئے غیر ضروری آپریشن کرنے والے جگتیال کے وجیہ لکشمی نرسنگ ہوم کے ڈاکٹر سرجن ، سریش اور اس میں ملوث کمیشن ایجنٹ آر ایم پی ڈاکٹر جی گنیش کی دو یوم قبل کتھلا پور منڈل پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے جگتیال سب جیل میں ریمانڈ میں دے دیا گیا ۔ ایک ہی منڈل میں 550 افراد کا اپینڈیکس آپریشن کیا گیا جس میں 280 آپریشن آر ایم پی ڈاکٹر کی مدد سے ڈاکٹر سرجن سریش کمار نے کیا جس میں ایک ہی اسکول کے 60 سے زائد طلباء میں پیٹ کے درد کا شکایت پر جگیتال ڈیویژن کتھلاپور منڈل اور رایئکل منڈل میں کی ایک انسانوں کی زندگیوں سے ڈاکٹروں نے کھلواڑ کرتے ہوئے کئی افراد جس میں معصوم اسکولی طلباء کی اکثریت ہے ۔ اپینڈکس کا آپریشن کیا گیا اور یہ ہی نہیں خواتین کے بچہ دانیوں کو نکال دینے کی شکایت بھی ہے ۔ اس واقعہ کی جامع تحقیقات کیلئے محکمہ پولیس کو احکامات دئے گئے جس پر کتھلاپور میں تحقیقات کے دوران ایک ہفتہ میں 1800 افراد کے آپریشن کی رپورٹ سامنے آئی جس پر پولیس نے آر ایم پی ڈاکٹر کتھلاپور موضع تانڈریال ، جی گنیش اور جگیتال ایم ایس ڈاکٹر تائی پامولہ سریش کو گرفتار کرتے ہوئے 14 دن کیلئے ریمانڈ میں دیتے ہوئے جگتیال سب جیل منتقل کیا تھا ۔ عوام سے جانکاری حاصل کی گئی جس کی رپورٹ کو اعلی عہدیداران کو روانہ کرنے کی بات کہی گئی ۔ اس میں ایس پی ایچ او سرینواس اور ڈاکٹر پراوین چندرا اور سپروائزرس محمد علیم اور سریدھر نے حصہ لیا ۔ شہر جگتیال میں تقریباً 106 ڈاکٹرس اور 70 خانگی ہاسپٹلس ہیں جہاں پر مختلف امراض کا علاج کیا جاتا ہے جس میں خواتین کے امراض ماہر 15 ڈاکٹر جنرل 14 ایم ڈی فزیشن اور بچوں کے امراض کیلئے 10 اور دیگر امراض کیلئے  22 ڈاکٹرس ہیں جو تقریباً 70 ہاسپٹلس میں اپنی خدمات انجام دیتے ہیں ۔ جہاں پر روزآنہ تقریباً ہر ہاسپٹل میں 60 مریضوں کے  حساب سے 1500 مریض تشخیص کرواتے ہیں ۔ اس کے علاوہ دواخانے میں شریک مریضؤں کی تعداد بھی کثیر ہوتی ہے اور روزانہ مختلف آپریشن ہوتے رہتے ہیں ۔ پیشہ طب کو تجارت بتایا گیا ہے جس کیلئے غریب مجبور انسان پریشان حال ہے ۔

TOPPOPULARRECENT