Tuesday , October 16 2018
Home / جرائم و حادثات / غیر قانونی آدھار کارڈ ، ووٹر آئی ڈی کارڈ اور لائیسنس حاصل کرنے والے گرفتار

غیر قانونی آدھار کارڈ ، ووٹر آئی ڈی کارڈ اور لائیسنس حاصل کرنے والے گرفتار

چار افراد بشمول ایک روہنگائی باشندہ کے خلاف پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /7 مارچ ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر پولیس نے غیر قانونی طور پر آدھار کارڈ ، ڈرائیونگ لائیسنس اور ووٹر آئی ڈی کارڈز حاصل کرنے والے 4 افراد بشمول ایک روہنگائی باشندے کو گرفتار کرلیا ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو بالاپور علاقہ میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ حمید حسین ، 20 سالہ روجانا اختر ، 25 سالہ ہارون امین اور 22سالہ نور عالم ساکن کیمپ نمبر 9 بالاپور کو گرفتار کرلیا ۔ ان روہنگائی باشندوں نے مقامی شناختی کارڈز تیار کرلئے تھے ۔ گرفتار روہنگائی باشندے آپس میں بھائی بہن ہے ۔ جو تین سال کی عمر میں روہنگیا سے جموں کشمیر آئے تھے اور مزدوری کرتے ہوئے زندگی گذار رہے تھے ۔ سال 2016 میں روجانا نے علی گڑھ سے جو روہنگائی باشندہ ہے سے شادی کرلی اور حیدرآباد منتقل ہوگئے جس کے چند عرصہ بعد حمید حسین بھی حیدرآباد منتقل ہوگیا ۔ سال 2017 میں حمید حسین دو مرتبہ حیدرآباد آیا تھا اور اس نے پہلی مرتبہ ملازمت نہ ملنے پر جموں کشمیر چلاگیا تھا اور دوبارہ آنے کے بعد اس نے اپنی بہن کو والدین سے ملانے کیلئے ساتھ لے گیا اس دوران جبار نامی شخص سے میانمارکا متوطن سے ملاقات ہوئی اس نے انہیں مقامی شناختی کارڈ تیار کروانے کی پیشکش کی اور 15000 روپئے حاصل کرتے ہوئے نامپلی ، ملے پلی کے پتہ پر آئی ڈی کارڈز تیار کروائے ۔ ہارون نے جو سال 2008 میں میانمارسے جموں کشمیر آیا تھا ۔ اس نے سال 2012 میں حیدرآباد کا رخ کیا اور ووٹر شناختی کارڈ تیار کرتے ہوئے اس نے اپل آر ٹی اے آفس سے ڈرائیونگ لائیسنس حاصل کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف دھوکہ دہی و دیگر سنگین دفعات کے تحت بالاپور پولیس میں مقدمات درج ہیں ۔
ٹولی چوکی میں برقی پول پر برقی مرمت کے دوران شاک سے فوت
حیدرآباد /7 مارچ ( سیاست نیوز ) ٹولی چوکی علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 30 سالہ چنا جو ٹولی چوکی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص ٹولی چوکی کے علاقہ میں برقی مرمتی کاموں میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر برقی پول پر ہی فوت ہوگیا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ فوری مقام واردات پر پہونچنے والی گولکنڈہ پولیس نے پنچنامہ کے بعد نعش کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT