Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / غیر قانونی اشتہارات کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

غیر قانونی اشتہارات کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

جی ایچ ایم سی کمشنر و دیگر کے ساتھ ریاستی وزیر کے ٹی آر کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راما راؤ نے جی ایچ یم سی حدود میں غیر قانونی بیانرس ، ہورڈنگس ، اشتہارات لگائے جانے پر سخت کارروائی کی جائے گی اور قوانین کے مطابق بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے جی ایچ ایم سی حدود میں اسی طرح کے اشتہارات بشمول فلیکس ، ہورڈنگس اور پوسٹرس اور دیگر مواد چسپاں کئے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس طرح کے غیر قانونی اشتہارات ہورڈنگس سوچھ حیدرآباد پروگرام کے مغائر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اشتہارات کو بلا کسی تاخیر کے فوری ہٹادیا جانا چاہئے ۔ آج یہاں ریاستی وزیر کی صدارت میں ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر نے جی ایچ ایم سی کمشنر ڈاکٹر جناردھن ریڈی کو اس طرح کے غیر قانونی ہورڈنگس ، اشتہارات ، بیانرس اور دیگر امواد کو فوری ہٹا دینے کی ہدایت دی جو کہ حادثات کا سبب بن رہے ہیں ۔ انہوں نے جی ایچ ایم سی کمشنر کو مزید ہدایت دی کہ وہ ان کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کریں جو شہر کی خوبصورتی کو متاثر کرنے کا باعث بن رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اشتہارات کے سبب دیواروں کی خوبصورتی بھی متاثر ہورہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT