Thursday , December 13 2018

غیر قانونی سود خوروں کے خلاف مہم جاری

حیدرآباد ۔ /12 ڈسمبر (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس پرانے شہر میں غیرلائسنس یافتہ فینانسر کے خلاف خصوصی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت آج مزید 13 مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ کل بڑے پیمانے پر سودخوروں کے خلاف کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار کئے گئے حمزہ بن عمر عرف ظفر پہلوان کو پولیس نے رات دیر گئے ضمانت پر رہا کردیا لیکن آج انہیں دوبارہ حاض

حیدرآباد ۔ /12 ڈسمبر (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس پرانے شہر میں غیرلائسنس یافتہ فینانسر کے خلاف خصوصی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت آج مزید 13 مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ کل بڑے پیمانے پر سودخوروں کے خلاف کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار کئے گئے حمزہ بن عمر عرف ظفر پہلوان کو پولیس نے رات دیر گئے ضمانت پر رہا کردیا لیکن آج انہیں دوبارہ حاضری کیلئے پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس ہنوز ظفر پہلوان کے بھانجے محمد بن یوسف عرف بڑا محمد کو تلاش کررہی ہے جو مبینہ طور پر رین بازار پولیس اسٹیشن میں جبراً وصولی اور دھوکہ دہی کے کیس میں ملوث ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سود خوروں کے خلاف خصوصی مہم کے دوسرے دن میرچوک پولیس نے چھتہ بازار میں پرنٹنگ پریس کے مالک محمد جاوید کے قتل کیس کے کلیدی ملزم حسن جابری کے مکان واقع باغ جہاں آراء میں آج دھاوا کیا ۔ پولیس نے اس دھاوے میں فینانس اور چٹھیوں کے کاروبار سے متعلق دستاویزات ضبط کرلئے ہیں ۔ قبل ازیں پولیس نے حسن جابری اور اس کے ایک ساتھی کو آج رات حراست میں لینے میں کامیابی حاصل کرلی اور ایک نامعلوم مقام پر اس کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT