Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غیر قانونی شراب کی منتقلی کے خلاف کارروائی

غیر قانونی شراب کی منتقلی کے خلاف کارروائی

مد ہول /20 ستمبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) تا نور منڈ ل مستقرمیں آج دیسی شراب کی غیر قانونی منتقلی کے دوران دو افراد رنگے ہا تھوں گرفتار ہو ئے سب انسپکٹر شیو کمار کی اطلاع کے بموجب مہاراشٹرا کے موضع کر کھیلی سے سیکل مو ٹر کے ذریعہ شراب کی غیر قانونی منتقلی عمل میں آرہی تھی ضبط شدہ کارٹون میں دیسی شراب کی 48 بوتلیں تھی جسے پولیس ضبط کر تے ہوئے ریمانڈ میں لے لیا اور ایک کیس درج رجسٹر کرلیا گیااور اسی طرح دوسرے واقع میںغیر قانونی طور پر ریت کی منتقلی کو آج  تا نور پولیس نے ناکام بنادیا تا نور سب انسپکٹر شیو کمار کی اطلاع کے بموجب آج صبح 8 بجے پولیس پڑولنگ کے دوران تا نور پڑول پمپ کے قریب غیر قانونی طور پر ریت کی منتقلی کو ناکام بناتے ہوئے ریت کے ٹپر کو تحصیلدار تا نور کے حوالے کیا۔

TOPPOPULARRECENT