Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / غیر قانونی طور پر ریت فروخت کے خلاف مقدمہ درج

غیر قانونی طور پر ریت فروخت کے خلاف مقدمہ درج

شمس آباد /20 اپریل ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع پالماکول میں غیر قانونی طور پر ریت فروخت کرنے والوں کے خلاف شمس آباد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب مشن کاکتیہ کے تحت ایک طرف تالابوں اور کنٹوں کی صفائی کروائی جارہی ہے تو دوسری جانب اس مشن کو درمیان میں رکھتے ہوئے چند مقامی افراد جن میں پالماکول سرپنچ کا شوہر کے روی نائیک ایم پی ٹی سی کا بیٹا ایچ نائیک اور شیو رام نائیک اور ایڈیا نائیک تالاب کی ریت کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر فروخت کر رہے تھے ۔ شمس آباد تحصیلدار وینکٹ ریڈی نے ریونیو عہدیداروں کے ساتھ دھاوا کیااور 150 سے زائد ٹراکٹر ریت کو ضبط کرلیا اور شمس آباد پولیس میں شکایت کی ۔ جس پر شمس آباد پولیس نے چاروں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے روی نائیک اور ایچ نائیک کو گرفتار کرلیا جبکہ شیورام نائیک اور ریڈیا نائیک مفرور بتائے گئے ۔ شمس آباد تحصیلدار نے بتایا کہ مشن کاکتیہ کے تحت تالابوں اور کنٹوں کی صفائی کرواتی جارہی ہے اس سے حاصل شدہ ریت صرف کسانوں کو کاشت کیلئے استعمال کرنے حکومت نے اعلان کیا ۔ لیکن چند لوگ مقامی افراد اس کا غلط استعمال کر رہے ہیں ۔ شمس آباد پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور دو کی تلاش شروع کردی ۔

TOPPOPULARRECENT