Wednesday , November 14 2018
Home / جرائم و حادثات / غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرنے والے دو افراد گرفتار

غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرنے والے دو افراد گرفتار

شمس آباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شراب کی بوتلیں ضبط کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب ایس مکیش جو پاردی واڑہ پہاری شریف میں غیر قانونی طور پر شراب فروخت کر رہا تھا اسے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 64 شراب کی بوتلیں ضبط کرلی گئی ۔ ایک اور مقام مامیڈی پلی میں بی اشوک جو ہوٹل میں شراب کی بوتلیں رکھ کر فروخت کر رہا تھا ۔ اسے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30 بوتلیں ضبط کرلی گئی ۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک
حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ پٹیل پرکاش بھائی جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ ریاست گجرات کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ بھرت نگر اور صنعت نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں یہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 45 سالہ رمیش جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ صنعت نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص صنعت نگر اور بھرت نگر ریلوے لائین کے درمیان ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT