Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / غیر قانونی فینانس کا کاروبار بے نقاب

غیر قانونی فینانس کا کاروبار بے نقاب

8 سود خور بشمول 5 خواتین گرفتار ، پولیس کے دھاوے
حیدرآباد ۔ /8 جنوری (سیاست نیوز)  غیرقانونی طور پر فینانس کا کاروبار چلانے والے 8 سود خوروں  بشمول 5 خواتین کو سائبر آباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس او ٹی نے ایل بی نگر علاقے منصورآباد اور کوم پلی میں اچانک دھاوے کرتے ہوئے غیرقانونی فینانس کاروبار میں ملوث سودخوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پی سگنا ، پی ناگیا ، وی لکشمی ، کے شنکر ، ناگماں ، کے ناگیا ، کے وینکٹماں ، ایس ایلماں ، بتایا جاتا ہے کہ گرفتار سودخور دو مہینوں کیلئے قرض دیا کرتے اور 15 فیصد سود لیا کرتے تھے ۔ عوام سودخوروں کی ہراسانی سے پریشان ہوکر پولیس کو واقف کروایا جس کے نتیجہ میں ایس او ٹی نے یہ کارروائی کی ۔ پولیس نے آج کی گئی کارروائی میں 8 سودخوروں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 3 لاکھ نقد رقم ، موٹر سائیکلیں اور آٹو برآمد کرلئے ۔ سائبر آباد پولیس نے انتباہ دیا ہے کہ غیرقانونی طور پر فینانس کے کاروبار میں ملوث ہونے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT