Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / غیر قانونی قبضوں کے خلاف ہبلی میں انہدامی کاروائی کا احیا

غیر قانونی قبضوں کے خلاف ہبلی میں انہدامی کاروائی کا احیا

گلبرگہ 6؍مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پانچ دن کے وقفہ کے بعد ہبلی کے تجارتی اور رہائشی اپارٹمنٹس کے پارکنگ علاقوں میں غیر قانونی قبضوں کے خلاف انہدامی مہم کا احیا کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر دھارواڑراجندر چولن اور دیگر اعلی افسروں نے اس مہم کی شروعات کی۔چٹاگوپی پارک آف کلب علاقہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں جہاں پارکنگ کے جگہوں پر غیر قانونی طور پرقب

گلبرگہ 6؍مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پانچ دن کے وقفہ کے بعد ہبلی کے تجارتی اور رہائشی اپارٹمنٹس کے پارکنگ علاقوں میں غیر قانونی قبضوں کے خلاف انہدامی مہم کا احیا کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر دھارواڑراجندر چولن اور دیگر اعلی افسروں نے اس مہم کی شروعات کی۔چٹاگوپی پارک آف کلب علاقہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں جہاں پارکنگ کے جگہوں پر غیر قانونی طور پرقبضے کئے گئے ہیں ، ان قبضوں کو برخواست کر دیا گیا اور پارکنگ کے لیے جگہ بنائی گئی۔کئی مقامات پر لوگوں کو نوٹسیں بھی دی گئیں کہ وہ ان غیر مجاز قبضوں کو برخواست کرتے ہوئے فوری طور پر پارکنگ کے لیے جگہ بنائیں۔

زرعی نقصان کی پابجائی کا مطالبہ
گمبھی راؤ پیٹ /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر ضلع کانگریس کریم نگر مرتینجم نے آج اپنے پارٹی قائدین کے ساتھ گذشتہ شام ژالہ باری سے متاثرہ کھیتوں کا معائنہ کیا ۔ انہو ںنے گمبھی راؤ پیٹ ، نرمل ، ، ناگم پیٹ ، دمناپیٹ میں کسانوں سے ملاقات کرکے ان کے درپیش مسائل سماعت کئے ۔ اس موقع پر کسانوں نے گذشتہ شام ہوئی طوفانی بارش ، ژالہ باری کی وجہ تیار کھڑی فصلوں کو ہوئے نقصانات سے واقف کروایا ۔ بعض کسانوں نے انہیں بطور سود قرض حاصل کرتے ہوئے کاشت کئے جانے کی بات بتلاتے ہوئے اپنی آپ بیتی سنائی ۔ بعد ازاں صدر ضلع مرتینجم نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وہ متاثرہ کسانوں کو 50 فیصد نقصانات معاوضہ ادا کرتے ہوئے انہیں راحت پہونچائے ۔ انہوں نے صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی سے بذریعہ فون بات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی جانب سے ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے متاثرہ کسانوں کو 50 فیصد نقصانات کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا اگر نہ دینے کی صورت میں ریاست بھر میں حکومت کے خلاف کسانوں کی قیادت میں احتجاجی دھرنا منظم کرنے سے اتفاق کیا ۔ اس موقع پر ایم پی ٹی سی حمیدالدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT