Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / غیر قانونی مقیم تین بنگلہ دیشی گرفتار

غیر قانونی مقیم تین بنگلہ دیشی گرفتار

حیدرآباد /16 مئی ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے تین بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کرلیا جو غیر قانونی طور پر مقیم تھے اور انہوں نے فرضی دستاویزات کے ذریعہ پان کارڈ ، آدھار کارڈ اور ووٹر آئی ڈی کارڈ تیار کرلیا تھا ۔ بالاپور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین افراد 25 سالہ معصوم باللہ ساکن جل پلی متوطن بنگلہ دیش ، 30 سالہ یوسف ساکن الجابری کالونی اور 20 سالہ بابو متوطن بنگلہ دیش کو گرفتار کرلیا ۔ یہ تینوں سرحد عبور کرتے ہوئے بنگلہ دیش سے حیدرآباد پہونچے تھے اور زندگی بسر کرنے کیلئے مزدوری کر رہے تھے ۔ انہوں نے سرکاری ایجنسیوں کو گمراہ کرتے ہوئے فرضی دستاویزات کے ذریعہ آدھار کارڈ ، پان کارڈ اور فوٹو شناختی کارڈ حاصل کرلیا تھا ۔ یہ بات ڈی سی پی ایل بی نگر مسٹر ایم وی را ونے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ لوگ اپنی کمائی کی رقم بذریعہ منی ٹرانسفر کے ذریعہ روانہ کرتے تھے ۔ شاہین نگر عثمانیہ ہوٹل کے نزد واقع منی ٹرانسفر سے یہ لوگ کارروائی انجام کیا کرتے تھے ۔ پولیس نے گرفتار افراد کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT