Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / غیر قانونی نل کنکشن دینے والے ملازمین کے خلاف کارروائی

غیر قانونی نل کنکشن دینے والے ملازمین کے خلاف کارروائی

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز): حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی نل کنکشن دینے والے اپنے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرے گا جو ملازمین اس غیر قانونی کنکشن دینے کے خاطی پائیں گے ۔ انہیں ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ محکمہ آبرسانی نے صارفین کے خلاف بھی شدید کارروائی شروع کی ہے ۔ جن شہریوں نے غیر قانونی کنکشن لیے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اب محکمہ آبرسانی کے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT