Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / غیر قانونی پرائیوٹ آپریٹرس کے خلاف مہم

غیر قانونی پرائیوٹ آپریٹرس کے خلاف مہم

6 ہزار گاڑیاں ضبط ، سات ہزار مقدمات درج
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ٹی ایس آر ٹی سی اور آر ٹی اے عہدیداروں نے گذشتہ دو ہفتے کے دوران مشترکہ کارروائی میں تقریبا 6 ہزار پرائیوٹ گاڑیاں ضبط کیں اور سات ہزار کیسیس درج کیے ۔ یہ کارروائی ریاست میں غیر قانونی پرائیوٹ آپریٹرس کی سرگرمیوں کو روکنے کا حصہ ہے ۔ گذشتہ ماہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے دن بھر جاری رہے جائزہ اجلاس میں آر ٹی سی حکام کو ہدایت دی تھی کہ وہ محکمہ ٹرانسپورٹ سے تال میل کے ساتھ پرائیوٹ ٹرانسپورٹرس کے غیر قانونی ٹرانسپورٹیشن کے مسائل پر قابو پائیں ۔ چیف منسٹر نے آر ٹی سی اور آر ٹی اے کے مابین رابطہ آفیسر کی حیثیت سے جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر بی وینکٹیشورلو کو مقرر کیا ہے ۔ وینکٹیشورلو نے کہا کہ آر ٹی اے ، آر ٹی سی کے اشتراک سے پوری ریاست میں غیر قانونی پرائیوٹ آپریٹرس کی پکڑ دھکڑ جاری رکھے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT