Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / غیر قانونی گڑمبہ منتقلی کے الزام میں دو افراد گرفتار

غیر قانونی گڑمبہ منتقلی کے الزام میں دو افراد گرفتار

ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی ، گڑمبہ ضبط

ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی ، گڑمبہ ضبط
حیدرآباد۔12 مارچ (سیاست نیوز) غیر قانونی طور پر گڑمبہ کی منتقلی میں ملوث دو افراد کو ٹاسک فورس ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چندرائن گٹہ چوراہے کے قریب رات دیر گئے غیر قانونی گڑمبہ کی منتقلی کی اطلاع پر ٹاسک فورس ٹیم نے ایک آٹو کو روک کر تلاشی لی جس میں گڑمبہ سے لدے تھیلے برآمد ہوئے۔ ٹاسک فورس نے افضل ساگر، حبیب نگر سے تعلق رکھنے والے نردیش اور مونو جو غیر قانونی طور پر گڑمبہ کا کاروبار اور منتقلی میں ملوث ہے کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 1200 گڑمبہ کے پاکٹس برآمد کرتے ہوئے انہیں فلک نما پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT