Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے دو افراد گرفتار

غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے دو افراد گرفتار

حیدرآباد۔ 15؍جون (سیاست نیوز)۔ ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے غیر قانونی طور پر گھریلو ایل پی جی گیس کی ری فلنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے سلنڈرس اور دیگر اشیا برآمد کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ 26 سالہ وی موتی اپنے ساتھی 28 سالہ جے سرینواس ساکن رویندرا نائیک کالونی چھتری ناکہ آسانی سے روپئے کمانے گھریلو ایل پی جی گیس سلنڈرس کے ذریعہ دیگر سلنڈرس میں ری فلنگ کررہے تھے۔ گزشتہ دو ماہ سے مذکورہ افراد نے غیر قانونی ری فلنگ کاروبار شروع کیا تھا اور ایل پی جی سلنڈرس حاصل کرکے مشین سے چھوٹے سلنڈرس اور ایل پی جی آٹوز میں فی فلنگ کررہا تھا۔ ٹاسک فورس کو اطلاع ملنے پر غیر قانونی ری فلنگ گودام پر دھاوا کیا گیا اور ان کے قبضہ سے جملہ 10 سلنڈرس اور ری فلنگ مشین برآمد کرکے انھیں گرفتار کرلیا۔ انھیں سلنڈرس کے ساتھ چھتری ناکہ پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT