Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / غیر قانونی ہتھیار معاملے میں سلمان خان جودھپور عدالت میں ہوئے پیش

غیر قانونی ہتھیار معاملے میں سلمان خان جودھپور عدالت میں ہوئے پیش

جودھپور:بالی ووڈ اداکار سلمان خان جمعہ کے روز غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے معاملے میں ضلع اور سیشن کورٹ کے روبرو پیش ائے ہوئے۔

انہیں 1998کے مقدمہ میں ملزم بنایاگیا تھا جن کے پا س سے اس وقت .22رائفل اور.32ریوالور برآٹد ہوئی تھے جس کا استعمال جودھپور کے کانکانے گاؤں کالے ہرن کا شکار کرتے وقت استعمال کیاگیا تھا۔

تاہم جوڈیثرل مجسٹریٹ نے شواہد کی کمی کے سبب انہیں18جنوری کو بری کردیاتھا‘وکیل استغاثہ نے اس فیصلہ کے خلاف درخواست دائر کی ‘ جس کی سنوائی آج مقرر تھی۔ تاہم خان کے وکیل ہستی مل سروات نے کہاکہ کوئی بھی سوال جواب نہیں ہوا صرف ضمانت کی درخواست داخل کی گئی۔

 

انہوں نے مزیدکہاکہ بیس ہزار کا مچلکہ عدالت میں داخل کیاگیا ہے۔انہو ں نے مزیدکہاکہ’’ مجھے نہیں پتہ وہ کب عدالت کو ائے‘ مجھے کوئی ائیڈیا نہیں ہے‘ مگر ہم نے 12سے 1بجے کے درمیان کا وقت لیاتھا‘‘۔

سوراج برجاتیہ کی فلم’ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘ کے دوران سال1998میں سلمان خان نے مبینہ طور پر کانکانے گاؤں میں سیف علی خان‘ نیلم‘ سونالی بیندرے‘ اور تبو کے ساتھ ملکر دوکالے ہرن کاشکار کیاتھا۔مقامی بشنوئی کمیونٹی کے احتجاج کے پیش نظر سلمان او ردیگر اداکاروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

TOPPOPULARRECENT