Thursday , May 24 2018
Home / ہندوستان / غیر متعدی امراض سے سالانہ دیڑھ کروڑ افراد فوت

غیر متعدی امراض سے سالانہ دیڑھ کروڑ افراد فوت

کولکاتا۔ 17فروری (سیاست ڈاٹ کام)دنیا میں ہر سال 30 سے 70 سال کے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی موت غیر متعدی امراض کی وجہ سے ہو رہی ہے اور ان کے پیچھے تمباکو کا استعمال ، شراب نوشی ، غیر متوازن طرز زندگی جیسے عناصر ذمہ دار ہیں۔اس سمت میں سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے آج اعلی سطح کے کمیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے جس میں بہت سے ممالک کے رہنما، ہیلتھ سیکٹر سے متعلق شخصیات ، ڈیولپمنٹ اور انٹر پرینر شپ کے سیکٹر کے پروفیشنلز جو لوگوں کو ایسی بیماریوں سے بچنے کیلئے آگاہ کریں گے ۔اس کمیشن کے صدر اروگوئے کے صدر تبارے وازکوئز ، سری لنکا کے صدر میتري پال شري سینا، فن لینڈ کے صدر سالي ننستو، روسی وزیر صحت ویرنیکاا سکوورتسووا اور پاکستان کی سابق وزیر ثانیہ نستار گی۔ یہ کمیشن غیر متعدی امراض جیسے دل کی بیماریوں، کینسر، پھیپھڑو ں کی بیماریوں، ذیابیطس اور شراب سے ہونے والے امراض کے تئیں لوگوں کو بیدار کر یں گے ۔ایک اندازے کے مطابق دنیا میں ہر سال دس میں سے سات اموات انہی بیماریوں کی وجہ سے ہو رہی ہیں اور ان کے اہم عوامل تمباکو، شراب نوشی، غیر فعال طرز زندگی اور جسمانی محنت کی کمی ہے ۔ ان کی زد میں زیادہ تر کم آمدنی والے ممالک کے لوگ آ رہے ہیں اور ان کی وجہ سے خاندانوں پر زیادہ بوجھ پڑنے سے معاشرے اور بالآخر ملک کی اقتصادی ترقی متاثر ہو رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT