Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غیر مجاز ریت مافیا کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائی

غیر مجاز ریت مافیا کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائی

کریم نگر میں تنقیح کے دوران 30 لاریاں ضبط ، رات کے اوقات میں بھی نگرانی
کریم نگر /11 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت چاہے جتنی ہی کوشش کرلے ۔ کتنی ہی لاریوں کو پکڑے جرمانہ عائد کرلے پھر بھی حسب معمولی ریت کی غیر مجاز منتقلی پروگرام جاری ہے ۔ ٹرانسپورٹ عہدیدار کریم نگر قدیم ضلع میں گذشتہ صرف 5 دنوں میں قریب 30 سے زائد ریت کی لاریوں کو پکڑ لیا ۔ صرف ایک ہی دن میں 6 لاری پکڑ لئے گئے ۔ اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ روزانہ کتنی لاریاں ریت کی غیر مجاز طور پر چلائی جارہی ہیں ۔ عموماً رات کے اوقات میں لاریاں روانہ ہوتی ہیں ۔عہدیداروں کے موجود رہنے کی اطلاع پر ڈرائیورس سڑک کے کنارے لاریوں کو کھڑا کرکے فرار ہوجاتے ہیں ۔ لاری مالکین ان عہدیداروں کی نگرانی کرتے ہیں کہ کب تک وہ تنقیح کریں گے ۔ جیسے ہی تنقیح ختم ہوجاتی ہے ڈرائیورس کو اطلاع دی جاتی ہے ۔ وہ ڈرائیور لاریوں کو لیکر چلے جاتے ہیں ۔ اس طرح ریت مافیا اور ٹرانسپورٹ عہدیداروں کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے ۔ شاید اس میں بھی اندرونی طور پر کچھ عہد و پیما ہوچکے ہیں ۔ ایسا شبہ کیا جارہا ہے ۔ یعنی کچھ لاریوں کو پکڑنے ریت ساری لاریوں کو جوکہ گنجائش سے زائد ریت لے جاتی ہیں کو چھوٹ دی جارہی ہے ۔ تماپور کے پاس قائم چیک پوسٹ ایک نشانی ہے ۔ حیدرآباد تماپور کے پاس قائم چیک پوسٹ ایک نشانی ہے۔ حیدرآباد ورنگل جانے والی لاریوں کی راہ میں الکونور کے قریب سدرایہ پر گاڑیوں کی تنقیح کی جاتی تھی ۔ اجازت ناموں کے کاغذات کی تنقیح ہوتی تھی ۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی پرنسپال سکریٹری سنیل شرما کی ہدایت پر 8 ارکان پر مشتمل خصوصی آفیسر کی ٹیم کو تشکیل دیا ۔ جس کے بعد سے تنقیح کے کام میں تیزی پیدا ہوگئی ہے ۔ قدیم ضلع کریم نگر میں غیر مجاز زائد وزن لے جانے والی لاریوں کو پکڑ کر کارروائی کرنے کے اختیارات دئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT