Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / غیر مجاز لے آوٹس والے پلاٹس کو نہ خریدنے کا مشورہ : ایچ ایم ڈی اے

غیر مجاز لے آوٹس والے پلاٹس کو نہ خریدنے کا مشورہ : ایچ ایم ڈی اے

حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایچ ایم ڈی اے ) نے عوام الناس کو آگاہ کیا کہ وہ غیر مجاز لے آوٹس کے پلاٹس کو نہ خریدیں ۔ اتھاریٹی نے مزید بتایا کہ کیسرا موضع و منڈل ضلع رنگاریڈی میں 56 ایکڑ 18 گنٹے اراضی کو اتھاریٹی کی جانب سے اجازت کا حصول اور لے آوٹس کو اجازت کے بغیر فروخت کیا جارہا ہے جب کہ جو بھی لے آوٹس ظاہر کیا جارہا ہے وہ غیر مجاز اور غیر قانونی طریقہ سے تیار کردہ ہے ۔ اتھاریٹی نے عوام الناس سے خواہش کی کہ وہ اس طرح کے جھانسوں کا شکار نہ ہوں اور غیر مجاز لے آوٹس اور پلاٹس کی خریدی کیلئے کسی قسم کا معاہدہ نہ کریں بصورت دیگر خریدار خود اس کا ذمہ دار رہے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT