Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / غیر مجاز گھٹکہ کے گودام پر دھاوا

غیر مجاز گھٹکہ کے گودام پر دھاوا

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) سی سی ایس سائبرآباد اور مائیلاردیوپلی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر مجاز گٹکھے گوداموں پر دھاوا کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ملاوٹی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ یہ ساری خام اشیاء ہے جو گٹکھے میں ملائی جاتی ہے اور گٹکھا پان مسالہ تیار کیا جاتا ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر شاستری

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) سی سی ایس سائبرآباد اور مائیلاردیوپلی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر مجاز گٹکھے گوداموں پر دھاوا کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ملاوٹی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ یہ ساری خام اشیاء ہے جو گٹکھے میں ملائی جاتی ہے اور گٹکھا پان مسالہ تیار کیا جاتا ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر شاستری پورم کے علاقہ میں کارروائی انجام دیتے ہوئے تین گوداموں پردھاوا کیا ۔ زردہ ، مسالہ ، پان مسالہ ، چھالیہ اور پان و گٹکھے کی تیاری میں استعمال کی جانے والی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ انسپکٹر مائیلاردیوپلی پولیس اسٹیشن سید نعیم الدین جاوید نے بتایا کہ سی سی ایس اور مائیلاردیوپلی پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران تقریباً 40 تا 45 لاکھ روپئے کی اشیاء کو ضبط کرلیا گیا اور گودام انچارج کے علاوہ دیگر تین افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ تاہم گودام کے مالکین اور ان کی سرگرمیوں کے تعلق سے پولیس تفصیلات حاصل کر رہی ہے اور امکان ہے کہ بہت جلد ان گودام مالکین کے خلاف بھی کارروائی ہوگی ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ خام اشیاء بنگلور سے حیدرآباد لائی جاتی ہیں اور یہاں کے گٹکھا و پان مسالہ تیار کرنے کے بعد انہیں ملک کے بڑے شہروں میں سپلائی کیا جاتا ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT