Friday , April 27 2018
Home / شہر کی خبریں / غیر مجاز ہورڈنگس ہٹانے بلدیہ کی مہم

غیر مجاز ہورڈنگس ہٹانے بلدیہ کی مہم

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے اپنے حدود میں 333 غیر مجاز ہورڈنگس کو ہٹانے کیلئے ایک خانگی ایجنسی کی خدمات حاصل کی ہیں ۔ جی ایچ ایم سی سرکیولر کے مطابق یہ ایجنسی ایسٹا ایڈس ہے جس کو ہورڈنگس نکالنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ یہ ایجنسی غیر مجاز ہورڈنگس کو نکال دے گی ۔ جی ایچ ایم سی کے تمام 5 زونس میں غیر مجاز اشتہاری ڈھانچوں کو روزانہ کی اساس پر نکالا جائے گا ۔ صرف ان ہورڈنگس کو اجازت دی جائیگی جنہیں متعلقہ عہدیداروں نے منظوری دی ہے ۔۔

 

حیدرآباد پولیس کو ای گورننس ایوارڈ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد سٹی پولیس کو بہترین ای گورننس پراجکٹ کے ایوارڈ زمرہ میں ای گورننس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ پولیس ورک فورس مینجمنٹ سسٹم ، آدھار بائیو میٹرک حاضری سسٹم اور دیگر خدمات کے لیے حیدرآباد پولیس کمشنر وی وی سرینواس نے یہ ایوارڈ مغربی بنگال کولکتہ میں منعقدہ 52 سالانہ کنونشن کمپیوٹر سوسائٹی آف انڈیا کے موقع پر وصول کیا ۔تلنگانہ اسٹیٹ پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے خواتین کی سلامتی کے لیے کیے گئے اقدامات کی ستائش کی گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT