Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / غیر محسوب اثاثہ جات کیس ، بلدیہ کا سیکشن آفیسر گرفتار

غیر محسوب اثاثہ جات کیس ، بلدیہ کا سیکشن آفیسر گرفتار

حیدرآباد۔/6اپریل، ( سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے جی ایچ ایم سی سرکل 18 سکندرآباد کے سیکشن آفیسر ( ٹاؤن پلاننگ ) ڈی جناردھن مہیش کو غیر محسوب اثاثہ جات کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن بیورو سٹی رینج کی ایک خصوصی ٹیم نے مہیش کے مکان اور دفتر پر بیک وقت دھاوے کئے اور وہاں تلاشی کے دوران قیمتی فلیٹس، فکسڈ ڈپازٹ، قیمتی کاریں، 1.3کیلو سونا اور کروڑہا روپئے مالیتی قیمتی اشیاء کا پتہ لگایا۔ ابتدائی تحقیقات میں اینٹی کرپشن بیورو نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ مہیش نے رشوت ستانی کے ذریعہ 6کروڑ کے غیر محسوب اثاثہ جات جمع کئے۔

TOPPOPULARRECENT