Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / غیر مسلمہ اسکولوں کو بند کرنے کا انتباہ

غیر مسلمہ اسکولوں کو بند کرنے کا انتباہ

یلاریڈی۔/7جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ناگی ریڈی پیٹ میں غیر مسلمہ خانگی اسکولس بند کردیئے جانے کی بات منڈل MEO مسٹر گوردھن ریڈی نے بتائی۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر مسلمہ خانگی اسکولوں کو فوری بند کردیا جائے گا۔ اس بات کو اولیائے طلبہ ذہن میں رکھنے کا انہوں نے مشورہ دیا اور غیر مسلمہ خانگی اسکولوں میں داخلہ

یلاریڈی۔/7جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ناگی ریڈی پیٹ میں غیر مسلمہ خانگی اسکولس بند کردیئے جانے کی بات منڈل MEO مسٹر گوردھن ریڈی نے بتائی۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر مسلمہ خانگی اسکولوں کو فوری بند کردیا جائے گا۔ اس بات کو اولیائے طلبہ ذہن میں رکھنے کا انہوں نے مشورہ دیا اور غیر مسلمہ خانگی اسکولوں میں داخلہ بھی نہ کروانے کا انہوں نے مشورہ دیا تاکہ طلباء کا مستقبل برباد نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جون آتے ہی جگہ جگہ نئے اسکولس کاآغاز کیا جانا معمول بن گیا ہے اس پر اولیائے طلباء کو توجہ دینا ضروری ہے کہ وہ اسکول مسلمہ ہے یا نہیں۔ مسلمہ اسکولس میں ہی داخلہ دلوانے کا انہوں نے مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT