Wednesday , November 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / غیر معروف ایڈمنڈ کی پہلی مرتبہ سیمی فائنل میںرسائی

غیر معروف ایڈمنڈ کی پہلی مرتبہ سیمی فائنل میںرسائی

میلبورن۔23 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) غیر سیڈ برطانیہ کے کائل ایڈمنڈ نے بہترین کارکردگی کے ساتھ تیسری سیڈ گریگور دمتروو کو حیران 6۔4 ،3۔6 ،6۔3 ،6۔4 کی فتح کے ساتھ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لیا۔جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے23 سالہ ایڈمنڈ کیریئر میں پہلی مرتبہ گرانڈ سلام کے سیمی فائنل میں داخل ہو ئے ہیں ۔ انہوں نے زبردست سروس کیلئے مشہور بلغاریہ کے کھلاڑی کے خلاف کمال کے فورہینڈ کھیلے اور دمتروو کے32 کے مقابلے میں 46 ونرس لگاتے ہوئے راڈ لیور ایرینا میں اپنے کیریئر کی شاندار جیت درج کرلی۔ایڈمنڈ برطانیہ کے صرف چھٹے کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے موجودہ پیشہ ورانہ ٹینس میں گرانڈ سلام کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے ۔یہ جیت ان کے لیے اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ سابق نمبر ایک اور پانچ مرتبہ کے آسٹریلین اوپن رنر اپ اینڈی مرے کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹورنمنٹ سے دستبرداری کے بعد ایڈمنڈ مرد ڈرا میں اکیلے برطانوی کھلاڑی ہیں۔مرے نے بھی ایڈمنڈ کی اس کامیابی پر انہیں مبارک بادد ی۔انہوں نے کہا کہ حیرت انگیز اسکاٹ۔سویڈن کے فریڈرک روسینگرین سے کوچنگ لینے والے غیر سیڈ برطانوی کھلاڑی نے تین گھنٹے تک جدوجہد کے بعد دمتروو کے خلاف جیت درج کی۔

TOPPOPULARRECENT