Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / غیر منظم شعبہ کے ورکرس کو سوشیل سیکوریٹی کارڈس کی فراہمی

غیر منظم شعبہ کے ورکرس کو سوشیل سیکوریٹی کارڈس کی فراہمی

بین الاقوامی یوم گھریلو ورکرس پروگرام سے جوائنٹ کمشنر لیبر اے گوردھن کا خطاب

بین الاقوامی یوم گھریلو ورکرس پروگرام سے جوائنٹ کمشنر لیبر اے گوردھن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : بین الاقوامی یوم گھریلو ورکرس یہاں منایا گیا جس کے دوران غیر منظم شعبہ میں خاتون ورکرس کے لیے ایک بیداری مہم شروع کی گئی اور شاہین ویمن ریسورس اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن اور مانٹ فورٹ سوشیل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ، لیبر کو مطالبات کا ایک چارٹر پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے اے گوردھن جوائنٹ کمشنر لیبر نے کہا کہ این جی اوز کو غیر منظم شعبہ میں ورکرس کے مطالبات کو یقینی بنانے کے لیے آگے آنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر منظم شعبہ میں کام کرنے والے ورکرس کو سوشیل سیکوریٹی کارڈس دئیے جائیں گے ۔ جس میں سماجی فوائد جیسے ہیلت ، پنشن اور دیگر فوائد شامل ہوں گے ۔ اس پروگرام میں مسٹر پی رگھورام ، ریجنل مینجر ، ایکشن ایڈ ، مسز سندھیا (پروگریسیو آرگنائزیشن آف ویمن ) ، جمیل نشاط ، چیف فنکشنری ، شاہین ویمن ریسورس اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن کے علاوہ مانٹ فورٹ سوشیل انسٹیٹیوٹ کے مسٹر برادر ورگھیس نے بھی مخاطب کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT