غیر موسمی بارش سے عوام کیلئے راحت اور کسانوں کیلئے مصیبت

نظام آباد:10؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دو دنوں سے ہوئی بارش کی وجہ سے ضلع نظام آباد کے کسانوں کو زبردست نقصان ہواہے نہ صرف دھان کی کھڑی فصل تباہ ہوئی بلکہ مارکٹ یارڈ فروختگی کیلئے لائے ہوئے اناج بھیک کر خراب ہوچکا ہے نظام آباد مارکٹ یارڈمیں تقریباً 10700 کنٹل دھان بھیک کر خراب ہوچکا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو تقریباً 1کروڑ 43 لاکھ کا نقصا

نظام آباد:10؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دو دنوں سے ہوئی بارش کی وجہ سے ضلع نظام آباد کے کسانوں کو زبردست نقصان ہواہے نہ صرف دھان کی کھڑی فصل تباہ ہوئی بلکہ مارکٹ یارڈ فروختگی کیلئے لائے ہوئے اناج بھیک کر خراب ہوچکا ہے نظام آباد مارکٹ یارڈمیں تقریباً 10700 کنٹل دھان بھیک کر خراب ہوچکا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو تقریباً 1کروڑ 43 لاکھ کا نقصان ہوا ہے نظام آباد مارکٹ یارڈ کو مختلف مقامات سے کسان دھان کی فروختگی کیلئے لائے تھے اچانک ہوئی بارش سے کسان بے حد متاثر ہوگئے دھان کے علاوہ ہلدی، آم چور، مکئی کو بھی نقصان ہوا ہے۔ مارکٹ یارڈ میں شیڈوں کے ناقص انتظامات کی وجہ سے کسان اپنے اناج کو مارکٹ یارڈ میں فروختگی کیلئے رکھے ہوئے تھے اچانک بارش ان کیلئے مصیبت بن گئی۔ ضلع جوائنٹ کلکٹر مسٹر وینکٹیشور لو نے ضلع کے ڈچپلی، لنگم پیٹ کادورہ کرتے ہوئے بارش کے ذریعہ سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔ ضلع نظام آباد میں دو دنوں میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ضلع نظام آباد میں ربیع کے سیزن میں2600ہیکٹر پر کاشت کی گئی ان میں 123000 ہیکٹر پر دھان کی کاشت کی گئی 7 اور 8 ؍ مئی کے روز ہوئی بارش وجہ سے کسانوں کو زبردست نقصانات ہوئے ہیں غیر موسمی بارش کی وجہ سے ضلع کے کوٹگیر ، ایڑپلی، رنجل ، نوی پیٹ منڈل میں خریدی مراکز پر دھان کو نقصان ہوا ہے نوی پیٹ منڈل میں 5 ہزار دھان کے تھیلے بھیک کر خراب ہوئے تو کوٹگیر منڈل میں ایک ہزار ،اپڑپلی میں600 ،مورتاڑ میں 6 ہزار، جکران پلی میں 6، کاماریڈی مارکٹ یارڈ میں 500 تھیلے خراب ہوئے ہیں ۔ مارکٹ کمیٹیوں میں ٹاٹ پتریوں کا صحیح انتظام نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کو مارکٹ یارڈ میں لانے کے بعد بھی نقصانات اٹھانا پڑا۔ غیر موسمی بارش کی وجہ سے ماچہ ریڈی، کاماریڈی، بھکنور، گندھاری،تاڑوائی، جکل، مدنوراور دیگر علاقوں میں کھڑی فصل کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے۔ ضلع میں بارش کی وجہ سے ہوئے نقصانات پر ضلع انتظامیہ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ضلع کے کسانوں کو ٹول فری نمبر1800425664 شکایت درج کرانے کی خواہش کی اور کسان اناج کی خریدی کیلئے 276 خریدی مراکز قائم کرنے کااور دھان کی اقل ترین 1345 مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کیا۔ صدر ضلع کانگریس نے دھان کے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع کلکٹر پردیو مناسے خواہش کی کہ فوری طورنقصانات جائزہ لیں اور نقصانات کا معاوضہ ادا کریں اور خریدی مراکز پر اضافہ دھان کو خریدیں۔ضلع میں سب سے زیادہ بارش نظام آباد، بھیمگل، کمر پلی ، ماکلور میں ریکارڈ کی گئی ۔مزید 48بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے جس کی وجہ سے کسانوں میں تشویش پائی جارہی ہے ۔جبکہ درجہ حرارت میں اچانک گراوٹ اور سرد موسم سے عوام نے راحت محسوس کی۔

TOPPOPULARRECENT