Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غیر موسمی بارش سے فصلیں تباہ

غیر موسمی بارش سے فصلیں تباہ

سرپورٹاؤن ۔ 4ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورمنڈل کے علاوہ اطراف و اکناف کے علاقوں میں اچانک غیرموسمی بارش کی آمد سے کسانوں کو کافی نقصانات ہوئے ہیں جیسا کہ اس سے قبل بارش نہ ہونے سے کسانوں کی فصلیں تباہ ہوگئی تھی لیکن کل اچانک بارش ہونے سے کپاس ‘ توردال اور دھان کی لاکھوں روپیوں کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ۔ ایک طرف کسان بارش کم ہونے سے پریشان تھے اوراچانک فصلوں کے آخری مرحلہ میں اورفصلوں کی کٹوائی کے دوران اچانک غیر موسمی بارش ہونے سے تمام کسانو کی فصلوں کو لاکھوں روپیوں کے نقصانات ہوئے ہیں ۔ اس ضمن میں کسانوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فصلیں تباہ ہونے والوں کا تفصیلی سروے کرتے ہوئے معاوضہ کی ادائیگی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT