Monday , April 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / غیر موسمی بارش سے 10 ہزار ایکر فصل کو نقصان

غیر موسمی بارش سے 10 ہزار ایکر فصل کو نقصان

نظام آباد:14؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میں ہوئی غیر موسمی بارش کی وجہ سے10 ہزار ایکر فصل کو نقصان ہوا ہے محکمہ زراعت کے عہدیداروں کے اور ریونیو عہدیداروں کے اطلاع کے مطابق ضلع میں 10 ہزار ایکر کھڑی فصل کو نقصان ہوا ہے اور 150 ایکر پر محیط ترکاری فصل کے علاوہ آم کی فصل کو نقصان ہوا ہے ۔غیر موسمی بارش کی وجہ سے بالکنڈہ منڈل کے جلال پور ، آرمور منڈل کے کومن پلی میں 110 بکریاں فوت ہوگئی ہے اور کئی مقامات پر برقی پول منہدم ہونے کی وجہ سے دیہاتوں میں برقی سربراہی مسدود ہوگئی ہے ۔ ضلع نظام آباد کے آرمور کے علاقہ میں لال جوار کے کسانوں کو زبردست نقصان ہوا ہے کسان اقل ترین قیمتوں کی ادائیگی کو لیکر پریشان تھے کہ غیر موسمی بارش کی وجہ سے کھڑی فصل تباہ ہوگئی ہے نہ صرف جوار بلکہ ہلدی کے کسان بھی غیر موسمی بارش کی وجہ سے نقصانا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ضلع نظام آباد کے مختلف مقامات پر ہوئی بارش کی وجہ سے کسانوں کو زبردست نقصان ہوا ہے اور اس کی بھر پائی کسانوں کیلئے ناقابل برداشت ہے ۔ کسانوں کی جانب سے حکومت سے امداد کی اپیل کی جارہی ہے رورل میں 6855 کنٹل کھڑی فصل کو نقصان ہوا ے ضلع میں ہوئی غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے کسانوں کو شدید نقصان کے علاوہ ہلدی کو بھی نقصان پہنچنے کی وجہ سے کسان پریشان نظر آرہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT