Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / غیر موسمی بھاری بارش سے فصلیں تباہ

غیر موسمی بھاری بارش سے فصلیں تباہ

زبردست نقصانات پر کسانوں میں تشویش کی لہر

زبردست نقصانات پر کسانوں میں تشویش کی لہر

یلاریڈی۔/6مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلا ریڈی اور اس کے مختلف منڈلوں میں ہوئی غیر موسمی بھاری برسات سے ہزاروں ایکڑ کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ منڈل لنگم پیٹ میں ژالہ باری سے کھڑی فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ مقابل سمت تیز ہواؤں نے مکئی، دھان، ترکاریوں کی فصلوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔ منڈل کے موتھا، ممباجی پیٹ، کوربل، بھوانی پیٹ، جلدی پلی، بانا پور اور مختلف مواضعات میں ربیع فصلیں زمین بوس ہوگئیں۔ آم کے درختوں کی چھوٹی چھوٹی کیاریاں زمین پر بکھر گئیں۔دھان اور ٹماٹر کی فصلیں مکمل تباہ ہوگئیں۔ بھوانی پیٹ کے ہائی اسکول پر درخت گرپڑا۔ ایک اور درخت اسکول کے صحن میں گرپڑا۔ ممباجی پیٹ علاقہ میں برقی ستون گرگئے۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں 3.5 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منڈل کے مختلف مواضعات پر بھاری برسات سے عام زندگی مفلوج رہی۔

منڈل کے آتما کور، جلال پور، ماسن پلی، جپتی جانکم پلی، بلارم میں فصلوں کو بھاری نقصان ہوا۔ منڈل تاڑوائی پر بھی غیرموسمی بارش نے کسانوں کو اشکبار کیا۔ منڈل میں مکئی اور چنا کی فصلیں زمین بوس ہوگئیں۔ جگہ جگہ جانوروں کی غذا گھانس کے انبار تباہ ہوگئے۔ تاڑؤائی سے تعلق رکھنے والے راجو، ویریا، سایووا، گنگیا، رام ریڈی، راجی ریڈی، نرسیا، سوامی، مدام گنگیا، چندرپور کے لکشمیا، پرکاش، نرسا ریڈی، مہیپال ریڈی، راجیشور ریڈی، محمد حبیب کی مکئی کی فصلوں کو بھاری نقصان ہوا۔ چار دنوں سے لگاتار بارش کی وجہ سے غذائی فصلیں متاثر ہوئیں جس کے باعث کسانوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT